ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈٖیا میں بھیانک سڑک حادثہ ، تین سالہ لڑکی سمیت 12 افراد ہلاک ، 30 زخمی

منڈٖیا میں بھیانک سڑک حادثہ ، تین سالہ لڑکی سمیت 12 افراد ہلاک ، 30 زخمی

Mon, 30 Oct 2017 15:03:36    S.O. News Service

میسور 30/اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست  کرناٹک کے منڈیا ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک تین سالہ لڑکی سمیت 12باراتی ہلاک اور دیگر30افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ منڈیا کے مدور ۔کنیگل شاہراہ پر اتوار کی شب کو  اُس وقت پیش آیا جب باراتیوں سے بھری گڈس لاری تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ  لاری  ڈرائیور نے دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے کوشش کی تھی جس کے  دوران اس کا توازن بگڑگیا  اور لاری سڑک کے کنارے واقع ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لاری پر 60باراتی تھے جو اراساناہلی اور دیگر علاقوں سے میسورو جارہے تھے ۔دلہن کی بہن بھی مہلوکین میں شامل ہے حادثہ میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ مدور اسپتال اور منڈیا کے دسٹرکٹ اسپتال میں بقیہ افراد کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

مرنے والوں کی شناخت جئے اماں،پارواتماں،مدمماں، شیوانا،سانماں،سروجماں، پوجا اور شروتی کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دیگر مرنے والوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔یہ تمام دلہن کے رشتہ دار تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی دیہاتوں اوسان ہلّی  اور شیوا ہلّی سے سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے جن  میں مرنے والوں کے رشتہ دار بھی شامل تھے ۔

اطلاع ملتے ہی پولس بھی موقع واردات پر پہنچ کرزخمیوں کو اسپتال پہنچایا  ۔ حادثے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔


Share: